بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں قائم ہوگی

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-05-2021
پروجیکٹ کا نقشہ
پروجیکٹ کا نقشہ

 



 

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں مسجد سلمان بن عبدالعزیز کے نا م پر تعمیر کرانے کی منظوری دی ہے۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جامع مسجد یونیورسٹی کیمپس میں تعمیر کی جائے گی۔ اس میں چار ہزار افراد نماز ادا کرسکیں گے جبکہ خواتین کے لیے خاص مصلے میں 2 ہزار کی گنجائش ہوگی۔اس منصوبے کے تحت خادم حرمین شریفین لائبریری، خادم حرمین شریفین عجائب گھر، امیر محمد بن سلمان کانفرنس ہال، دفتری خدمات زون اور پارکنگ لاٹس بھی ہوں گی۔سعودی عرب فیصل مسجد اسلام آباد کی طرح بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں 80 کنال پر محیط مسجد سلمان بن عبدالعزیز تعمیر کرے گا۔