ریاض
عرب میڈیا کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس سال سعودی عرب میں پہلا روزہ 13 اپریل بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس سال رمضان المبارک میں 30 روزے اور چار جمعے ہوں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں برس سعودی عرب میں عید الفطر 13 مئی کو ہونے کی توقع ہے۔
دریں اثنا وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہےکہ پاکستان میں رمضان کا چاند 13 اپریل کودیکھا جاسکے گا۔
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہےکہ اسلام آباد، لاہور، پشاور اورکراچی میں چاند واضح طور پردیکھا جا سکے گا اور انشااللہ پہلا رمضان 14 اپریل کو ہوگا۔ (ان پٹ ایجنسی)