کابل میں یورپی یونین سفارتخانے نے اپنا کام شروع کر دیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-01-2022
کابل میں یورپی یونین سفارتخانے نے اپنا کام شروع کر دیا
کابل میں یورپی یونین سفارتخانے نے اپنا کام شروع کر دیا

 

 

کابل: یورپی یونین نے کابل میں باضابطہ طور پر سفارتخانہ کھول لیا ، یورپی یونین کے ترجمان برائے خارجہ امور کا کہنا ہے کہ کابل میں یورپی وفد کی کم از کم موجودگی انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت اورانسانی صورتحال کیلئے قائم کی گئی ہے۔

ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہناہے کہ یورپی یونین کے نمائندوں کے ساتھ متعدد ملاقاتوں ، افہام و تفہیم کے بعد سفارتخانہ کھولا گیا ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین کےخارجہ امورکےترجمان پیٹر سٹینو کا کہناہے کہ کابل میں یورپی وفد کی کم سےکم موجودگی کو دوبارہ قائم کرنا شروع کر دیا ہے، کابل میں یورپی سفارتخانے میں یورپی وفد کی کم سے کم تعیناتی کو طالبان حکومت کو تسلیم کرنا نہیں سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا یہ بات واضح طورپرافغانستان کےڈی فیکٹو حکام کو بھی بتادی گئی ہے۔ ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہناہے کابل میں یورپی سفارتخانے نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ (ایجنسی)