مقبوضہ کشمیر میں الیکشن، پی ٹی پر دھاندلی کا الزام

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-07-2021
علامتی تصویر
علامتی تصویر

 

 

مقبوضہ کشمیر: قانون سازاسملبی کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو کامیابی پاکستان میں گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ہوئے ہیں۔

قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے واضح کامیابی حاصل کرلی ہے۔

حالاں کہ تحریک انصاف پر بدعنوانی کا الزام لگایا جا رہا ہے کہ اس نے انتخابات میں دھاندلی سے کام لیا ہے۔ پیپلز پارٹی دوسرے جبکہ مسلم لیگ (ن) تیسرے نمبر پر رہی۔

اب تک 45 نشستوں میں سے 42 نشستوں کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج سامنے آئے ہیں جس میں پاکستان تحریک انصاف نے 25 نشستیں حاصل کر کے میدان مار لیا ہے جب کہ پیپلز پارٹی نے 10 اور مسلم لیگ(ن) نے 6 نشستیں حاصل کی ہیں۔

خیال رہے کہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود، چوہدری لطیف اکبر، راجہ فاروق حیدر، چوہدری یاسین ، سردار یعقوب خان، سردارعتیق احمد، فیصل راٹھور ، سردار تنویر الیاس اور سردار حسن ابراہیم سمیت کئی اہم رہنماؤں نے اپنے حریف امیدواروں پر واضح برتری حاصل کر لی ہے۔