حرمین شریفین میں داخلے کے لیے توکلنا دکھانے کی شرط ختم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-03-2022
حرمین شریفین میں داخلے کے لیے توکلنا دکھانے کی شرط ختم
حرمین شریفین میں داخلے کے لیے توکلنا دکھانے کی شرط ختم

 

 

ریاض :وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ حرمین شریفین میں حفاظتی تدابیر میں مزید نرمی کرتے ہوئے زائرین کا داخلے سے پہلے توکلنا میں سٹیٹس دکھانے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اب زائرین توکلنا میں اپنا سٹیٹس دکھائے بغیر داخل ہوسکتے ہیں‘۔ وزارت نے کہا ہے کہ ’اس سے قبل مسجد الحرام میں نماز کے لیے اور مسجد نبوی میں زیارت کے لیے اجازت نامے کی شرط ختم کردی تھی‘۔ ’حرمین شریفین میں سماجی فاصلہ کو بھی ختم کردیا گیا تھا جبکہ بیرون ملک آنے والے زائرین پر پی سی آر کی شرط کو بھی منسوخ کردیا تھا‘۔ سعودی عرب اردو نیوز