بلوچستان میں سیکیورٹی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 10 پاکستانی فوجی ہلاک

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 28-01-2022
بلوچستان میں سیکیورٹی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 10 پاکستانی فوجی ہلاک
بلوچستان میں سیکیورٹی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 10 پاکستانی فوجی ہلاک

 

 

اسلام آباد: جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز کی ایک چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں دس پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے میڈیا ونگ نے ​​یہ اطلاع دی ہے۔

اخبار ڈان نے فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا حوالہ دیتے ہوئے جمعرات کے روز بتایا کہ دہشت گردوں نے 26۔25جنوری کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا تھا ۔

انہوں نے بتایا ’’سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔ دہشت گردوں کی جوابی فائرنگ کے دوران فوج کے 10 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فالو اپ کلیئرنس مہم کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی تلاش ابھی بھی جاری ہے‘‘۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے،

’’مسلح افواج ہماری سرزمین سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، چاہے اس کے لیے انہیں کوئی بھی قیمت کیوں نہ چکانی پڑے‘‘۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایران اور افغانستان کی سرحد سے ملحقہ بلوچستان میں طویل عرصے سے پرتشدد شورش جاری ہے۔

بلوچ باغی گروپوں نے پہلے بھی اس خطے میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو نشانہ بناتے ہوئے کئی حملے کیے ہیں۔ (ایجنسی )