مسجد الحرم اور مسجد نبوی میں تراویح ۱۰ رکعت کی ہوگی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-04-2021
احتیاط پر زور
احتیاط پر زور

 

 

 خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جماعت سے تراویح پڑھانے اور تراویح کی 10 رکعتوں پر اکتفا کرنے کی منظوری دی ہے۔ مقدس مساجد کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ سعودی قیادت مقدس مساجد میں اسلامی شعائر کا سلسلہ برقرار رکھنے اور زائرین کو صحت مند، محفوظ ماحول میں عبادت اور عمرہ و نماز و زیارت کی سہولتیں فراہم کرنے کے سلسلے میں پرعزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے رمضان کے دوران عمرہ زائرین اور نمازیوں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے افرادی قوت اور مشینی وسائل وقف کردیے ہیں۔ تمام متعلقہ ادارے زائرین کی خدمت ایک ٹیم کے طور پر انجام دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خادم حرمین شریفین اور ولی عہد زائرین کے لیے معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے والے اقدامات و انتظامات کا پابندی سے جائزہ لے رہے ہیں۔