یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ سے مذاکرات مفید: پوتن

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 04-12-2025
یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ سے مذاکرات مفید: پوتن
یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ سے مذاکرات مفید: پوتن

 



ماسکو / آواز دی وائس
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ یوکرین کے ساتھ جاری جنگ کو ختم کرنے کے حوالے سے امریکی نمائندوں کے ساتھ ان کی پانچ گھنٹے طویل بات چیت "ضروری" اور "مفید" تھی، لیکن یہ ایک "مشکل کام" بھی تھا کیونکہ کچھ تجاویز کریملن کے لیے قابلِ قبول نہیں تھیں۔ روسی صدر کی سرکاری رہائش گاہ کو "کریملن" کہا جاتا ہے۔
پوتن کی یہ بات ایک نجی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں سامنے آئی، جو ان کے جمعرات کو نئی دہلی کے دورے سے قبل نشر ہوا۔ ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف اور داماد جیرڈ کُشنر جمعرات کو میامی میں یوکرین کے مرکزی مذاکرات کار رستم او میروف سے ملاقات کریں گے۔
تقریباً چار برس سے جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے یہ مذاکرات ٹرمپ کی نئی کوششوں کا حصہ ہیں۔ تاہم روس اور یوکرین کے درمیان موجود معاملات کو حل کرنا اب بھی ایک بڑا چیلینج ہے۔ ٹرمپ نے بدھ کو کہا کہ وِٹکوف اور کُشنر، کریملن میں پوتن کے ساتھ اپنی طویل ملاقات کے بعد اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پوتن جنگ ختم کرنے کا راستہ تلاش کرنا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں "بہت مضبوط احساس" ہے کہ وہ ایک معاہدہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
ہندوستانی چینل کو دیے گئے انٹرویو کے حوالے سے روسی نیوز ایجنسی "تاس" نے پوتن کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کریملن میں ہونے والی بات چیت میں دونوں فریقوں کو امریکی امن تجویز کے "ہر ایک نکتے پر غور کرنا پڑا" اور "اسی وجہ سے یہ ملاقات زیادہ لمبی چلی"۔
روسی صدر نے کہا کہ یہ ملاقات بہت ضروری تھی اور اس میں ٹھوس بات چیت ہوئی۔ پوتن نے بتایا کہ کچھ نکات پر ماسکو بات چیت کے لیے تیار تھا، جبکہ دیگر نکات پر "ہم متفق نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا، "یہ ایک بہت ہی مشکل کام ہے۔