امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان گفتگو، اسرائیل نے امریکہ کا شکریہ اداکیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-05-2021
امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم
امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم

 

 

واشنگٹن

امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ٹیلی فونک بات چیت میں صدر بائیڈن نے کھل کر جنگ بندی کا مطالبہ کرنے سے گریز کیا۔

نیتن یاہو نے سلامتی کونسل کا مشترکہ اعلامیہ رکوانے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے۔

یاد رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو اسلحہ دینے کی منظوری دی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ نے 735 ملین ڈالر کا مخصوص اسلحہ اسرائیل کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )