ایک کار ایسی بھی ۔۔۔۔۔۔

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-04-2021
وہ کارجس کے تذکرے سوشل میڈیا پرہیں۔
وہ کارجس کے تذکرے سوشل میڈیا پرہیں۔

 

 

پاکستان تانگوں اور ٹرکوں کی سجاوٹ کے معاملے میں نمبرایک ملک مانا جاتاہے۔ ان گاڑیوں پر ایسے ڈیزائن اور پھول ، پتے بنے ہوتے ہیں جنھیں دیکھ کر حیرت سے آنکھیں کھلی رہ جاتی ہیں۔ یہ شوق، پاکستان میں اس قدر بڑھاہے کہ اب لوگ اپنی کاروں کو بھی سجانے لگے ہیں۔ مہنگی مہنگی گاڑیاں اب سنورنے لگی ہیں اور رنگ برنگی پھول پتیوں کی رنگت لوگوں کی توجہ کھینچنے لگی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر بھی ایسی گاڑیاں دکھائی پڑنے لگی ہیں جنھیں ان کے مالکان نے نقش ونگار سے سجا رکھا ہے۔ان دنوں لوگوں کی دلچسپی کاباعث بن گئی ہےوہاں کی ایک ٹویوٹا کرولا کار۔ سوشل میڈیا میں مذکورہ کار پر ایک دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ کالے رنگ کی کار پر رنگین پینٹ سے مختلف ڈیزائن بنانے کے علاوہ کہیں یا اللہ مدد لکھا ہوا ہے ، توکہیں 'گگوجی' لکھا ہوا ہے۔

کبھی دیکھی ہے ایسی کار؟

کار کے بونٹ پر ، میزائلوں کی ایسی شکلیں بنی ہیں جنھیں دیکھ کر تعزیہ کا احساس ہوتاہے۔ کار کے سامنے کا ایک بڑا پاکستانی جھنڈا لہرارہاہے۔ اس کار میں اور بھی بہت سی دلچسپ چیزیں ہیں۔ مثال کے طور پر ،کارکے پہیوں پر نقش ونگار ہیں اور گھروں کی طرح پردے لٹک رہے ہیں۔علاوہ ازیں کار کے شیشے پر رنگین پینٹنگ اور کار کے ساتھ والی سیڑھیوں پر ریلنگ راڈ ہے۔

اس تصویر کو پاکستان کے فوٹو جرنلسٹ سراج حسن نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے ، جسے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ اس پر دلچسپ ردعمل بھی آر ہے ہیں۔ شرجیل رضا خان نے لکھا ہے .. 'سالا چلاتا کیسے ہوگا'۔ عیسیٰ باش لکھتی ہیں .. 'ونڈ اسکرین سے کوئی کس طرح دیکھے گا؟' وکیل علی نے لکھا - 'دراصل ، کار کا مالک وزیرستان سے آنے والا ٹرک ڈرائیور ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کو سجانے کے لئے اس نے چار لاکھ روپے خرچ کیے ہیں۔ مالک کہتے ہیں -" جب ٹرک ڈرائیور،کارلے لے تویہی ہوگا۔ان کے علاوہ بھی بہت سے دلچسپ تبصرے آ رہے ہیں۔ اسے سینکڑوں افرادنے لائک اور شیئرکیاہے۔