طالبان کریں گے افغانستان کے نئے پرچم اور قومی ترانے کا فیصلہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 06-09-2021
ذبیح اللہ مجاہد
ذبیح اللہ مجاہد

 


کابل: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ طالبان افغانستان کے نئے پرچم اور قومی ترانے کا فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق طالبان کے ترجمان نے اپنے پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا کہ اگلی حکومت افغانستان کے پرچم اور قومی ترانے کے بارے میں فیصلہ کرے گی، طالبان انتظامیہ سرکاری عملے کو تنخواہیں بھی دے گی۔

  ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم نئی حکومت کی طرف جائیں گے اور ہمارا مقصد پرامن افغانستان ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش تھی پنج شیر میں لڑائی اور جنگ سے گریز کریں لیکن ہمیں مزاحمت کرنا پڑی۔

ترجمان  نے یہ بھی کہا کہ پنج شیر کے عوام ہمارے بھائی ہیں کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی، ہم سب مل کر ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔