طالبان کا نشانہ باز بن گیا صوبے کا گورنر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-02-2022
طالبان کا نشانہ باز بن گیا صوبے کا گورنر
طالبان کا نشانہ باز بن گیا صوبے کا گورنر

 

 

کابل : یہ ہے افغانستان ۔ طالبان کی حکومت۔ اب نشانہ باز شوٹر بن رہے ہیں گورنر۔ افغانستان کے صوبہ فریاب کے شہر میمنہ کے نئے میئر داملا محب اللہ موافق طالبان کی صفوں میں سرفہرست ا سنائپرز میں سے ایک کے طور پرمشہور تھا۔ موافق کو پچھلے سال نومبر میں شمال مغربی افغانستان کے دور دراز صوبے فریاب کے دارالحکومت میمنہ کا میئر بنایا گیا تھا، اس واقعے سے صرف تین ماہ قبل طالبان نے مغربی حمایت یافتہ حکومت کو معزول کر کے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔

وہ ایک جنگجو کی حیثیت سے مشہور لیکن اب ان کے شیڈول میں مقامی حکومت کے روزمرہ کے کام ہوتے ہیں، جیسے کہ سیوریج سسٹم کو کھولنا، سڑکوں کی منصوبہ بندی کرنا اور محلے داروں کے جھگڑے سلجھانا۔ ان کا تبدیل ہونا طالبان کی وسیع تر تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔ 25 سالہ نوجوان نے بتایا کہ جب میں لڑ رہا تھا تو میرے مقاصد بہت مخصوص تھے: غیر ملکی قبضے، امتیازی سلوک اور ناانصافی کو ختم کرنا۔ ‘ اب میرے اہداف بھی واضح ہیں،۔

جب سے افغانستان میں طالبان کا قبضہ ہوا ہے ایسے چہرے سرکاری عہدوں پرآرہے ہیں جو کبھی دہشت گرد تھے یا مجرم۔