طالبان ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کیلئے ترکی سےمعاہدے کے خلاف

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
کابل ائیرپورٹ
کابل ائیرپورٹ

 

 

کابل :افغانستان میں ہر دن حالات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں ،جوں جوں طالبان کا غلبہ بڑھ رہا ہے،طالبان کے مطالبات اور پیشقدمی میں تیزی آرہی ہے۔ اب طالبان نے کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کیلئے امریکا اور ترکی کے درمیان معاہدےکی مخالفت کردی۔

 افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی اور امریکا کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کے دائرہ کار پر متفق ہوگئےہیں۔افغان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کابل کےحامد کرزئی ائیرپورٹ پرنیاڈیفنس سسٹم فعال کردیاگیا ہے۔دوسری جانب طالبان نے ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کیلئے امریکا اور ترکی معاہدے کی مخالفت کی ہے۔ طالبان ترجمان کے مطابق طالبان ڈیڈلائن کے بعد کسی بھی غیرملکی فوج کی افغانستان میں موجودگی کے خلاف ہیں۔