طالبان کو پھر ملی پاکستان کی حمایت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-12-2021
 طالبان کو پھر ملی پاکستان کی حمایت
طالبان کو پھر ملی پاکستان کی حمایت

 


اسلام آباد:  افغانستان میں طالبان کی حکومت کو ایک بار پھر پاکستان کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کا اجلاس 19 دسمبر2021 کو اسلام آباد میں ہونے والا ہے۔ پاکستان نے افغان طالبان کو اس میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

 اب دیکھنا یہ ہے کہ باقی مسلم ممالک اس پر کیا ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آج تک پاکستان سمیت دنیا کے بھی  ملک نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

ممکن ہے کچھ ممالک اس سربراہی اجلاس سے خود کو دور کر لیں یا پاکستان طالبان کو دی گئی دعوت واپس لے لے۔

 افغانستان کی وزارت خارجہ کے مطابق افغان معیشت، بینکنگ سسٹم اور دیگر ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات اس سربراہی اجلاس کا بڑا ایشو ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام ممالک اور دیگر تنظیمیں سربراہی اجلاس میں ان مسائل پر غور کریں۔ اسی لیے پاکستان نے افغانستان کو اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق او آئی سی میں شامل مسلم ممالک کے علاوہ امریکا، روس، برطانیہ، یورپی یونین اور ورلڈ بینک کو بھی سربراہی اجلاس میں بلایا گیا ہے۔

وہیں کچھ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اس میں شامل ہو سکتی ہیں۔ تاہم اب تک کسی بھی ملک نے اس دعوت پر کچھ نہیں کہا ہے۔