کابل پر طالبان کا قبضہ، اشرف غنی ملک سے فرار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-08-2021
اشرف غنی
اشرف غنی

 

 

کابل

افغان صدر اشرف غنی اتوار کو طالبان کے دارالحکومت میں داخل ہونے کے بعد ملک سے چھوڑ کر چلے گئے۔

غنی کے قریبی ساتھی بھی ان کے ساتھ ملک چھوڑ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل صدارتی محل میں طالبان کو اقتدار منتقل کرنے کے لیے مذاکرات ہوئے تھے۔علی احمد جلالی کو نئی عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا جائے گا۔

دریں اثنا ، قائم مقام وزیر داخلہ اور خارجہ امور عبدالستار مرزاقوال نے علیحدہ ویڈیو کلپس میں یقین دلایا کہ کابل کے لوگ محفوظ رہیں گے۔

مرزا قوال نے کہا کہ کابل پر حملہ نہیں کیا جائے گا اور منتقلی پرامن ہوگی۔

انھوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ سکیورٹی فورسز شہر کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔ اس سے قبل طالبان نے ایک بیان میں کابل کے باشندوں کو یقین دلایا تھا کہ وہ افغان دارالحکومت میں عسکری طور پر داخل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے اور کابل کی جانب ان کی کارروائی پرامن ہوگی۔