سوئٹزرلینڈ:اکثریت حجاب پر پابندی کے حق میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-03-2021
حجاب پر قانون
حجاب پر قانون

 

 

سوئٹزرلینڈ میں حجاب پر پابندی کے ریفرنڈم میں ابتدائی نتائج کے مطابق سوئس عوام کی اکثریت نے پابندی کے حق میں ووٹ دے دیا۔ سوئٹزرلینڈ کے 26 کینٹونز میں سے 22 کینٹونز سے آنے والے نتائج کے مطابق 54 فیصد لوگوں نے نقاب پر پابندی لگانے کے حق میں ووٹ دیا۔

ریفرنڈم کا حتمی نتیجہ کچھ گھنٹوں میں متوقع ہے، جس کے بعد سوئٹزرلینڈ میں عوامی مقامات حجاب کرنے اور برقعہ پہننے پر پابندی ہوگی۔ سوئٹزرلینڈ کی حکومت حجاب پر پابندی کے حق میں نہیں تاہم دائیں بازو کی جماعت سوئس پیپلز پارٹی کے مطالبے پر یہ ریفرنڈم کرایا گیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی 86 لاکھ آبادی میں سے صرف 5 فیصد مسلمان ہیں جن کی اکثریت کا تعلق ترکی، بوسنیا اور کوسوو سے ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں کوئی خاتون برقعہ نہیں پہنتی جب کہ صرف 3 خواتین ایسی ہیں جو نقاب کرتی ہیں۔