فلسطین کی حمایت، کینیڈا سے ٹرمپ ناراض

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 01-08-2025
فلسطین کی حمایت، کینیڈا سے ٹرمپ ناراض
فلسطین کی حمایت، کینیڈا سے ٹرمپ ناراض

 



واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 96 ممالک پر ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ انہوں نے ہندوستان پر 25 فیصد ٹیرف لگایا ہے، جبکہ کینیڈا پر 35 فیصد ٹیرف نافذ کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کینیڈا سے ناراض ہیں۔ حال ہی میں کینیڈا نے فلسطین کی حمایت میں بیان دیا تھا، جس کے باعث اسے ٹیرف کی شکل میں نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

ٹیرف کے معاملے پر امریکہ اور کینیڈا کے درمیان کافی عرصے سے تنازع چل رہا ہے۔ ٹرمپ نے اسی سلسلے میں پہلے کینیڈا پر 25 فیصد ٹیرف لگایا تھا، جسے اب بڑھا کر 35 فیصد کر دیا گیا ہے۔ کینیڈا نے فلسطین کی حمایت کر کے اپنے لیے مصیبت مول لی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر دیگر ممالک کے ذریعے سامان بھیج کر نئے ٹیرف سے بچنے کی کوشش کی گئی، تو 40 فیصد ٹرانس شپمنٹ چارج بھی عائد کیا جائے گا۔

کینیڈا نے فلسطین کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرنے کی بات کہی تھی۔ کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے 30 جولائی 2025 کو اپنی سرکاری ویب سائٹ پر کہا تھا کہ ان کا ملک ستمبر 2025 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا، بشرطیکہ کچھ شرائط پوری کی جائیں۔ ان شرائط میں 2026 میں حماس کی شمولیت کے بغیر انتخابات شامل ہیں۔

ٹرمپ نے میکسیکو کو تو رعایت دے دی ہے، لیکن کینیڈا کے لیے کوئی نرمی نہیں دکھائی۔ 'نیویارک ٹائمز' کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے میکسیکو کو تجارتی معاہدے اور ٹیرف پر بات چیت کے لیے 90 دن دیے ہیں، لیکن کینیڈا کے لیے سخت مؤقف اپنایا ہے۔

ٹرمپ نے باقی ممالک کو ٹیرف سے پہلے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے، جبکہ کینیڈا پر یہ ٹیرف فوری طور پر لاگو کر دیا گیا ہے۔ کینیڈا کے وزیراعظم کارنی نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ ان کی حکومت امریکہ کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گی۔