اب تین بچے پیدا کرسکیں گے چینی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-06-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

بیجنگ

چین میں بوڑھوں کی آبادی بڑھ گئی جب کہ جوان اور بچے کم ہو گئے ہیں.

ایسے میں چین نے اپنی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے جوڑوں کو 3 بچوں کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا، چین میں شرح پیدائش میں کمی کے بعد یہ اعلان سامنے آیا ہے۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جوڑوں کو تین بچوں کو اجازت دینے کی منظوری صدر شی جن پنگ کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔

چین نے 2016 ء میں ایک بچے کی دہائیوں پُرانی پالیسی ختم کرتے ہوئے جوڑوں کو 2 بچوں کی اجازت دے دی تھی۔

رواں ماہ کے اوائل میں چین میں ہونے والی مردم شماری کے نتائج کے مطابق چین میں شرح آبادی 1950ء کی دہائی کے بعد سے کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس کی مجموعی آبادی ایک ارب 41 کروڑ ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )