عجیب وغریب:چیونٹیوں کے اسمگلر کو سزا

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 16-04-2026
عجیب وغریب:چیونٹیوں کے اسمگلر کو سزا
عجیب وغریب:چیونٹیوں کے اسمگلر کو سزا

 



نئیروبی (کینیا): کینیا کی ایک عدالت نے چیونٹیوں کی اسمگلنگ کے جرم میں ایک چینی شہری کو بدھ کے روز ایک سال قید کی سزا سنائی۔ چینی شہری پر الزام تھا کہ وہ خصوصی ٹیوبوں میں چیونٹیوں کی اسمگلنگ کر رہا تھا۔ عدالت نے بغیر لائسنس جنگلی حیات کو اپنے قبضے میں رکھنے کے جرم میں ژانگ کےکن پر 10 لاکھ کینین شلنگ (تقریباً 7,700 امریکی ڈالر) جرمانہ بھی عائد کیا۔

کینیا اس سے قبل بیلجیم کے نوعمر افراد پر بھی جرمانہ عائد کر چکا ہے، جن کے قبضے سے ملکہ چیونٹیاں برآمد ہوئی تھیں۔ ان چیونٹیوں کو بعض جگہوں پر خوراک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور یورپ و ایشیا میں انہیں پالتو کے طور پر بھی رکھا جاتا ہے۔

اس کیس میں کینیا کے شہری چارلس موانگی کو بھی شریک ملزم بنایا گیا تھا، تاہم اس نے الزامات سے انکار کیا اور اسے نقد ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ استغاثہ کے مطابق ژانگ کےکن مبینہ طور پر موانگی سے چیونٹیاں حاصل کر رہا تھا اور اس نے ابتدائی 600 چیونٹیوں کے لیے 60 ہزار کینین شلنگ (463 امریکی ڈالر) جبکہ مزید 700 چیونٹیوں کی کھیپ کے لیے 70 ہزار شلنگ (540 امریکی ڈالر) ادا کیے تھے۔ حکام نے 10 مارچ کو ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے خصوصی ٹیوبوں میں رکھی گئی 1,948 گارڈن چیونٹیاں اور ٹشو رول میں رکھی مزید 300 چیونٹیاں برآمد کیں۔