ہند۔ پاک تنازعہ سمیت، سات جنگیں ختم کرنے پر نوبیل انعام ملنا چاہیے: ٹرمپ

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 21-09-2025
ہند۔ پاک  تنازعہ سمیت، سات جنگیں ختم کرنے پر نوبیل انعام ملنا چاہیے: ٹرمپ
ہند۔ پاک تنازعہ سمیت، سات جنگیں ختم کرنے پر نوبیل انعام ملنا چاہیے: ٹرمپ

 



نیویارک/واشنگٹن، 21 ستمبر (پی ٹی آئی): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ یہ دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اس سال کے اوائل میں بھارت-پاکستان تنازعہ کو تجارت کے ذریعے حل کیا، اور یہ بھی کہا کہ انہیں ’’سات جنگیں ختم کرنے‘‘ پر نوبیل امن انعام ملنا چاہیے۔ٹرمپ نے ہفتے کو امریکن کارنر اسٹون انسٹی ٹیوٹ کے بانیوں کی ڈنر تقریب میں کہا کہ عالمی سطح پر ہم دوبارہ ایسے کام کر رہے ہیں جن پر ہمیں پہلے کبھی اس سطح کا احترام نہیں ملا۔ہم امن معاہدے کر رہے ہیں، اور جنگوں کو روک رہے ہیں۔ تو ہم نے ہندوستاناور پاکستان کے درمیان جنگیں روکیں، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگیں روکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوچیں ہندوستاناور پاکستان کے بارے میں۔ سوچیں ذرا۔ اور آپ جانتے ہیں میں نے یہ کیسے روکا—تجارت کے ذریعے۔ وہ تجارت کرنا چاہتے ہیں۔ اور مجھے دونوں رہنماؤں کا بڑا احترام ہے۔ لیکن جب آپ دیکھتے ہیں کہ ہم نے کتنی جنگیں روکیں۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا۔  دیکھ لیجیے۔ بھارت، پاکستان، تھائی لینڈ، کمبوڈیا، آرمینیا، آذربائیجان، کوسوو اور سربیا، اسرائیل اور ایران، مصر اور ایتھوپیا، روانڈا اور کانگو۔ ہم نے سب کو روکا۔ اور ان میں سے 60 فیصد جنگیں تجارت کی وجہ سے رکیں۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہندوستانکے ساتھ، میں نے کہا، ’دیکھو، ہم کوئی تجارت نہیں کریں گے اگر تم لڑو گے اور تمہارے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں۔ وہ رک گئے۔ٹرمپ نے کہا کہ انہیں بتایا گیا کہ اگر وہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازعہ کو روک دیں تو انہیں نوبیل انعام ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کہا، ’تو سات باقیوں کا کیا؟ مجھے ہر ایک کے لیے ایک نوبیل انعام ملنا چاہیے۔‘ تو انہوں نے کہا کہ ’لیکن اگر آپ روس اور یوکرین کو روک دیتے ہیں، سر، تو آپ نوبیل حاصل کر سکتے ہیں۔ میں نے کہا میں نے سات جنگیں روکی ہیں۔ وہ ایک جنگ ہے، اور بڑی جنگ ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے تھے کہ روس-یوکرین تنازعہ حل کرنا آسان ہوگا:کیونکہ میرے صدر پیوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ان پر مایوس ضرور ہوں، لیکن تعلقات اچھے ہیں۔ میں سمجھتا تھا کہ یہ سب سے آسان ہوگا، لیکن ایک نہ ایک طرح سے ہم اسے مکمل کر لیں گے۔