سری لنکا ۔ کورونا کی لاشوں کی تدفین سے پابندی ختم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-02-2021
 تدفین پر عائد پابندی ختم
تدفین پر عائد پابندی ختم

 

 

سری لنکا: کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تدفین پر عائد پابندی ختم کولمبو۔سری لنکن حکومت نے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تدفین پر عائد پابندی اٹھالی۔سری لنکا کی وزارت صحت کے ترجمان نے حکومت کی جانب سے اس متنازع پابندی کو ختم کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔

سری لنکن حکومت نے کورونا وائرس سے مرنے والوں کو دفن کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے لاش کو جلانے کا حکم دیا تھا جس پر عالمی برادری اور بالخصوص مسلم کمیونٹی کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔سری لنکن حکومت کے اس اقدام کے خلاف ملک میں احتجاج بھی کیا گیا تھا جس پر حکومت نے چند ماہ بعد یہ پابندی ختم کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن حکومت نے پابندی کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وائرس سے مرنے والوں کو دفنانے سے زیر زمین پانی کے ذریعے وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے تاہم مسلم کمیونٹیز نے حکومت کے مؤقف کو مستردکردیا تھا۔مسلم کمیونٹیز کا کہنا تھا کہ حکومت کے اس فیصلے کا کوئی سائنسی جواز موجود نہیں اور میت کو تدفین کے بجائے جلائے جانا اسلامی عقائد کے برعکس ہے۔