سری لنکا :عمران خان کی مسلم ممبران پارلیمنٹ سے طے شدہ ملاقات منسوخ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-02-2021
بڑے بے آبرو ہوکر ۔۔
بڑے بے آبرو ہوکر ۔۔

 

 

کولمبو ۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سری لنکا کے دورے پر ہیں لیکن سفارتی سطح پر اس کی کامیابی کا ڈھول بجایا جا رہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس دورے نے پاکستان کی عزت ہی دائو پر لگا دی ہے۔پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو دورہ سری لنکا کے دوران مسلم ممبران پارلیمنٹ  سے طے شدہ ملاقات کو سیکورٹی خدشات کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان کا پارلیمنٹ میں خطا ب بھی منسوخ کردیا گیا تھا کیونکہ سری لنکا کو اس بات کا خدشہ تھا کہ عمران خان اس پلیٹ فارم کو ہندوستان کے خلاف استعمال کر سکتے ہیں۔ وہ دو روزہدورے پر منگل کو سری لنکا پہنچے ہیں۔ سری لنکا نے پہلے پاکستان کے وزیر اعظم کے پارلیمنٹ سے خطاب کو منسوخ کیا تھا اور اب سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر ان کی دیگر مصروفیات کو بھی منسوخ کیا گیا

ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم کے ساتھ مسلمان اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات کی منسوخی پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سری لنکن مسلم کانگریس کے رہنما راؤف حکیم نے کہا ہے کہ ’تمام مسلمان اراکین پارلیمنٹ نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی درخواست کی تھی اور اب منسوخی سے متعلق ’مضحکہ خیز اور بزدلانہ تحویلیں پیش کی جا رہی ہیں۔

کابینہ کے ترجمان وزیر کہلیا رامبوک ویلا نے کہا کہ ’ان کے دورے کی تفصیلات دونوں ممالک کے پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ طے کرتے ہیں اور آپ کو معلوم ہوگا کہ وہ سپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کرنے والے تھے جو وہ اب سکیورٹی ایجنسیوں کی تجویز کے بعد نہیں کر رہے ہیں۔‘