سکھ دکاندارنے رمضان میں جیتاپاکستانیوں کادل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
رنجن سنکھ،ایک پاکستانی دکاندار
رنجن سنکھ،ایک پاکستانی دکاندار

 

 

اسلام آباد

پاکستان میں مہنگائی کادور دورہ ہے،عوام پریشان ہیں،ایسے میں رمضان کا مہینہ آگیاہے جب چیزوں کی قیمت ویسے ہی بڑھ جاتی ہے،ایسے میں ایک سکھ دکاندار نے پاکستانیوں کا دل جیت لیاہے۔

اس دکان پر خریداروں کی بھیڑلگ رہی ہے۔ اصل میں ضلع خیبرکا دکاندار رنجن سنگھ رمضان المبارک میں بلامنافع سودا بیچتا ہے۔

ایسے وقت میں پورے ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے تو رنجن سنگھ کی دکان پرلوگوں کو کچھ راحت مل جاتی ہےکیونکہ اس کے ہاں سب سے سستا سامان ملتا ہے۔

مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے رنجن سنگھ کسی فرشتہ رحمت جیساہے۔حالانکہ رنجن سنگھ کے سب سے سستا اور بلا منافع سامان بیچنے پر جمرود بازار کے سارے دکاندار پریشان ہیں۔

ادھر رنجن سنگھ کہتا ہے کہ سال کے گیارہ مہینے پیسے کماتے ہیں مگر رمضان کے مقدس مہینے میں ﷲ کی رضا کمانے کا موقع ملتاہے۔

(ایجنسی ان پٹ)