کالی کٹ/ (عبدالکریم امجدی)
گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد مسلیار کو دبئی گرانڈ میلاد سلور جبلی کانفرنس کے موقع پر،ہور الانز دبئی کے زیر اہتمام گرانڈ ٹولرنس ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔یہ ایوارڈ شیخ ابوبکر احمد کی ہمہ جہت شخصیت کے اعتراف میں بالخصوص کمیونٹیز کے درمیان امن اور بقائے باہمی،ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے ان کی انتھک کوششوں کے اعتراف میں پیش کیا گیا
۔یہ ایوارڈ ڈاکٹر محمد سعید الکندی سابق وزیر برائے ماحولیات اور پانی سمیت دیگر ممتاز شخصیت متحدہ عرب امارات کے ہاتھوں سرفراز کیا گیا۔
اس موقع پر شیخ ابوبکر احمد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایوارڈ کے اعتراف پر اظہار تشکر کیا اور امن اور ثقافتی پائیدار وزن کیلئے متحدہ عرب کی خدمات کو سراہا۔شیخ نے کہا کہ یہ ایوارڈ عالمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے متحدہ عرب امارات کے دیرینہ عزم کی عکاسی کرتا ہے جو آپسی روادرای،امن ومحبت کی عظیم مثال ہے۔
فوٹو کیپشن:گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد دبئی سلور جبلی کانفرنس میں گرانڈ ٹولرنس ایوارڈ سے سرفراز