شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کی میٹنگ تاجکستان میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-07-2021
شنگھائی تعاون تنظیم
شنگھائی تعاون تنظیم

 

 

دوشنبہ :شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کی میٹنگ تاجکستان میں شروع ہو گئی ہے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر میٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ میٹنگ میں تنظیم کی کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کیونکہ اس کے قیام کو 20سال مکمل ہو رہے ہیں۔ اس میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان مملکت کی کونسل کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور موجودہ بین الاقوامی اور علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ آج ایک ٹوئیٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ 20واں سال کامیابیوں اور چیلنجوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک اچھا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور کووڈ سے بحالی، اہمیت کے حامل معاملے ہیں۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کے روز اپنے افغان ہم منصب محمد حنیف عاتمر سے ملاقات کی ،جنہوں نے انہیں جنگ زدہ ملک کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی جس میں طالبان جنگجوؤں کی جانب سے تیزی سے بڑی تعداد میں علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے سبب کئی ممالک کو افغانستان سے نکلنا پڑا ہے۔