ہندوستان سے جنگ نہیں مذاکرات چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی

 

 

نیویارک

وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان سے جنگ نہیں مذاکرات چاہتے ہیں مگر ہندوستان راہ فرار اختیار کررہا ہے

۔نیویارک میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ معاملات ہندوستان نے بگاڑے، ازالہ بھی ہندوستان کو ہی کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم گفتگو سے نہیں گھبراتے کیونکہ ہم سچائی پر ہیں، پاکستان کا موقف درست اور مضبوط ہے۔

قبل ازیں امریکی نمائندگان کی ایشیا کمیٹی سے ویڈیو لنک کے ذریعے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ وسیع البنیاد اور اسٹرٹیجک شراکت داری کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ)