یومِ آزادی کے دوران بھگدڑاور فائرنگ، متعدد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
 یومِ آزادی کے دوران بھگدڑاور فائرنگ، متعدد ہلاک
یومِ آزادی کے دوران بھگدڑاور فائرنگ، متعدد ہلاک

 


کابل

افغانستان میں ہر برس 19 اگست کو ”یوم آزادی “ تقریب منائی جاتی ہے۔

اس موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔

افغانستان کے شہر اسد آباد میں یومِ آزادی کی ریلی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کے اسد آباد میں ریلی کے دوران قومی پرچم لہرانے پر طالبان کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق واضح نہیں ہوا ہے کہ ہلاکتیں فائرنگ سے ہوئی ہیں یا بھگدڑ مچنے سے ہوئیں۔ طالبان کے ترجمان کی جانب سے اسد آباد میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے پر کوئی ردِ عمل ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔