کولکاتا: مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد کی ایک عدالت نے منگل کے روز وقف (ترمیمی) قانون کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران اپریل میں باپ اور بیٹے کو ہجوم کے ہاتھوں پیٹ پیٹ کر قتل کیے جانے کے معاملے میں 13 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی۔
جنگی پور کی فاسٹ ٹریک عدالت نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ متاثرہ خاندان کو 15 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرے۔ 12 اپریل کو شمسیر گنج تھانہ علاقے کے جعفرآباد میں واقع ایک گھر میں ہجوم نے ہرگووند داس (72) اور ان کے بیٹے چندن داس (42) کو قتل کر دیا تھا۔
عدالت نے پیر کے روز 13 ملزمان کو قصوروار قرار دیا تھا۔ وقف (ترمیمی) قانون کے پارلیمنٹ سے منظور ہونے کے بعد 8 سے 12 اپریل کے درمیان مرشدآباد ضلع میں پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے۔