دبئی: سعودی عرب کو بحرین کے جزیرے سے جوڑنے والا اہم پل "کنگ فہد کاز وے" ایران کی جانب سے حملوں کے خدشے کے باعث چند گھنٹوں کی بندش کے بعد منگل کی صبح دوبارہ کھول دیا گیا۔ کنگ فہد کاز وے اتھارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس کی تصدیق کی اور کہا کہ بحرین اور جزیرہ نما عرب کے درمیان سڑک کے ذریعے رابطے کا یہ واحد راستہ اب دوبارہ فعال ہو گیا ہے۔
ایرانی حملوں کے باعث بحرین کا ہوائی اڈہ کئی ہفتوں سے بند ہے۔ یہ پل اس وقت عارضی طور پر بند کیا گیا تھا جب ایران کی جانب سے داغی گئی ایک بیلسٹک میزائل نے سعودی عرب کو نشانہ بنایا، جس سے وہاں کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔
تاہم، اس حملے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں سعودی عرب کی جانب سے ابھی تک تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔