سعودی عرب :ویکسین لگوانے والوں کو قرنطینہ کی ضرورت نہیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-06-2021
راحت کی خبر
راحت کی خبر

 

 

ریاض:سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے)نے کہا ہے کہ جن غیر ملکی مسافروں کو کرونا (کورونا) وائرس کی ویکسین مکمل طور پر لگ چکی ہے انہیں ملک میں آمد کے موقعے پر قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہو گی لیکن ان کے پاس ویکسین لگوانے کا سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے، جس کی ملک کے مجاز حکام کی طرف سے تصدیق کی گئی ہو۔

جی اے سی اے نے سعودی عرب آنے والے ان غیرملکی مسافروں کے لیے سات دن کا قرنطینہ لازمی قرار دے رکھا ہے جنہیں ابھی تک ویکسین نہیں لگی۔ سعودی حکام کی طرف سے منظور کردہ ویکسینز میں فائزر بائیو این ٹیک، موڈرنا، ایسٹرازینیکا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔ سعودی عرب کے صحت کے حکام نے ان ویکسینز کے حوالے سے مفروضوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ویکسینیں محفوظ اور مفید ہیں۔ سعودی عرب میں شہریوں کی ویکسینیں مہم جاری ہے۔