سعودی عرب: اب تک 600 خواتین ملازمین کو ٹریننگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-09-2021
خدمت پر مامور خواتین
خدمت پر مامور خواتین

 

 

مکہ :مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنی ایجنسیوں کی معاونت کے لیے اب تک 600 خواتین ملازمین کو ٹریننگ دلوائی ہے۔

 خواتین کی ترقی کے امور کی ایجنسی کی سربراہی العنود العبود کررہی ہیں اور اس ایجنسی میں کل 310 خواتین ملازم ہیں۔

اسی طرح خواتین کی سائنسی، دانشوری اور رہنمائی کے امور کی ایجنسی میں 200 خواتین اہلکار موجود ہیں اور اس کی سربراہ نورا التوابی ہیں۔ اس کے علاوہ تربیت یافتہ باقی خواتین ملازمین، خواتین کی انتظامی اور خدمات کے امور کی ایجنسی میں کام کررہی ہیں۔ اس ایجنسی کے امور کی ذمہ داری کاملیا الدادی کو سونپی گئی ہے۔