سعودی عرب:چھیڑ خانی پر 5 سال قید اور3 لاکھ ریال جرمانے کی سزا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
نئی سزا
نئی سزا

 

 

جدہ: سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ چھیڑ خانی پر 5 سال قید اور3 لاکھ ریال جرمانے کی سزا مقرر ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’چھیڑ خانی کے شکار ہونے والے افراد کو چاہئے کہ وہ متعلقہ اداروں کو مطلع کریں۔

 چھیڑ خانی کے شکار ہونے والی خواتین کو یہ حق ہرگز نہیں پہنچتا کہ وہ اپنے قانونی حق سے دستبردار ہوجائیں۔

 ایسا کرنے پر وہ چھیڑ خانی کرنے والے کو خلاف ورزی کرنے کی پر شہ دے رہی ہیں۔

 ادارے نے کہا ہے کہ ’ایسا ہر وہ شخص بھی چھیڑ خانی کی سزا کا مستحق ہوگا جس نے اس کی ترغیب دی یا مدد کی یا اس چھیڑ نے والی کی کسی طرح سے بھی مدد کی ہے۔ ادارے نے کہا ہے کہ ’معاشرے سے اس منفی رویئے کو ختم کرنے کے لیے تمام افراد کو مل کر تعاون کرنا چاہئے۔