سعودی عرب: شاہ سلمان معائنے کے لیےاسپتال میں داخل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
سعودی عرب: شاہ سلمان معائنے کے لیےاسپتال میں داخل
سعودی عرب: شاہ سلمان معائنے کے لیےاسپتال میں داخل

 

 

 ریاض : سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبی معائنے کے لیے جدہ کے شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، شاہ سلمان کو ہفتے کی شام ہسپتال میں داخل کر لیا گیا تھا جہاں ان کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ ایوان شاہی کے بیان میں مزید کہا گیا: ’اللہ تعالیٰ شاہ سلمان کو اپنی حفاظت میں رکھیں اور شفا کاملہ عطا کریں۔‘

شاہ سلمان 2015 میں اپنے سوتیلے بھائی، 90 سالہ عبداللہ کی وفات کے بعد سعودی عرب کے بادشاہ بنے تھے۔ وہ 2012 میں ولی عہد بنے اور نائب وزیر اعظم کے طور پر کام بھی کیا۔ اس سے قبل وہ تقریباً 50 برس تک ریاض کے گورنر رہے۔