سعودی عرب:'یوگا' کے رحجان میں اضافہ۔ نئی اکیڈ میاں ہونگی قائم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-06-2022
سعودی عرب:'یوگا' کے رحجان میں اضافہ۔ نئی اکیڈ میاں  ہونگی قائم
سعودی عرب:'یوگا' کے رحجان میں اضافہ۔ نئی اکیڈ میاں ہونگی قائم

 

 

 ریاض : یوگا ایسا قدیم فن ہے جو سائنس اور کھیل کو ملا کر اب ایک جدید موڑ حاصل کر رہا ہے اور اب سعودی عرب میں بھی اس جانب رحجان بڑھنے کے سبب تربیتی اکیڈمیوں کے لیے منصوبہ بندی کا آغاز کیا گیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق آٹھویں بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر سعودی یوگا کمیٹی نے وزارت کھیل کے تعاون سے نافس پلیٹ فارم پر ایک پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد یوگا کے لیے انسٹرکٹرز کو تربیت دینے کے لیے باقاعدہ  اکیڈمیاں، یوگا ہالز اور یوگا سے متعلق ادارے کھول کر اس فن کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

awazurdu

ہمارے پاس یوگا انسٹرکٹرز اور پریکٹیشنرز کی بڑی جماعت موجود ہے


مملکت میں یوگا کی انسٹرکٹر اور سعودی یوگا کمیٹی کی صدر نوف المروعی نے کہا ہے کہ زبردست پذیرائی کے بعد اس کمیٹی کا مقصد مملکت کے تمام شہروں میں یوگا سینٹرز اور سٹوڈیوز کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے تاکہ یوگا تک رسائی اور اس کی مشقیں  کرنا آسان ہو۔

گذشتہ دنوں ریاض میں انڈین سفارت خانے میں یوگا کے بارے میں ہونے والے ایک پروگرام میں نوف المروعی مہمان خصوصی تھیں جب کہ سعودی یوگا کمیٹی کے سی ای او احمد السعدی نے جدہ میں قائم انڈین قونصلیٹ میں ایک یوگا تقریب میں شرکت کی۔

awazurdu

سعودی یوگا کمیٹی  بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے


مملکت میں یوگا کی انسٹرکٹر اور سعودی یوگا کمیٹی کی صدر نوف المروعی نے کہا ہے کہ زبردست پذیرائی کے بعد اس کمیٹی کا مقصد مملکت کے تمام شہروں میں یوگا سینٹرز اور سٹوڈیوز کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے تاکہ یوگا تک رسائی اور اس کی مشقیں  کرنا آسان ہو۔

گذشتہ دنوں ریاض میں انڈین سفارت خانے میں یوگا کے بارے میں ہونے والے ایک پروگرام میں نوف المروعی مہمان خصوصی تھیں جب کہ سعودی یوگا کمیٹی کے سی ای او احمد السعدی نے جدہ میں قائم انڈین قونصلیٹ میں ایک یوگا تقریب میں شرکت کی۔

awazurdu

یوگا کی تربیت کے لیےاکیڈمیاں کھول کر فن کی حوصلہ افزائی کی جائے گی


نوف المروعی نے بتایا ہے کہ یوگا سہولتوں کے لیے مملکت کے بڑے شہروں میں خدمات مراکز ہیں لیکن عوام کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث اب جنوبی علاقوں عسیر اور ابھا ، شمال میں تبوک اور حائل ، مغرب میں مکہ مکرمہ  اور مدینہ منورہ  کے علاوہ ینبع  ،رابغ ، الافلاج اور ریاض کے مضافات میں مراکز بنائے جا رہے ہیں۔

سعودی یوگا کمیٹی کی صدر نے مزید بتایا کہ ہمارے پاس یوگا انسٹرکٹرز اور پریکٹیشنرز کی ایک بڑی جماعت موجود ہے اور ہم نے یہاں یوگا سے متعلق خدمات کو فروغ دینے کے لیے دیگر اقدامات کا آغاز کیا ہے۔سعودی یوگا کمیٹی کی جانب سے یوگا سیکھنے  کے لیےرجسٹریشن  کرنے کے علاوہ وزارت کھیل کے تعاون سے نافس پلیٹ فارم کے ذریعے یوگا ٹرینرز اور اساتذہ کو لائسنس جاری کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تمام یوگا پریکٹیشنرز کورواں ماہ میں پہلے پیشہ ورانہ یوگامقابلوں میں شرکت کی دعوت دی  گئی ہے، ان مقابلوں کے نتائج کا اعلان 3جولائی کو کیا جائے گا۔ یوگا مقابلوں میں ابتدائی تین پوزیشن حاصل کرنے والے افراد کو نقد انعام دیئے جانے کے علاوہ سعودی یوگا کمیٹی میں بطور پیشہ ور کھلاڑی شامل کیا جائے گا۔

ان مقابلوں کا مقصد سعودی عرب میں یوگا کے پیشہ ور افراد کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جو اس کھیل اور مشقوں کے تصور کو بڑھانے میں مدد دے سکے۔سعودی یوگا کمیٹی مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی چیمپئن شپ کے انعقاد کے لیے ایشین یوگاسنا سپورٹس فیڈریشن اور ورلڈ یوگاسنا سپورٹس فیڈریشن جیسی بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔