سعودی عرب نے 54 علمائے کرام اور خطیبوں کو عہدوں سے ہٹایا

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-03-2021
سعودی وزارت مذہبی امور نے متعدد علمائے کرام کو برطرف کر دیا
سعودی وزارت مذہبی امور نے متعدد علمائے کرام کو برطرف کر دیا

 



 

 ریاض

سعودی عرب حکومت نے 54 علمائے کرام اور خطیبوں کو عہدوں سے برطرف کرنے کے ایک نہایت ہی سخت فیصلے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق دیگر اداروں کو بھی برطرف کئے گیۓ عہدیداران سے کسی بھی قسم کی سرگرمی جاری نہ رکھنے اور تعاون نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

سعودی وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ عہدوں سے ہٹائے گئے علما کی جانب سے انتظامی خلاف ورزیاں اور بے قاعدگیاں سامنے آئی تھیں جس کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا۔

وزارت مذہبی امور نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ اس فیصلے کا مقصد سعودی معاشرے کو ان افراد کے خیالات اور نظریات سے بچانا ہے۔