سعودیہ: نماز کے وقت تجارتی ادارے بندکرنے کی پابندی اٹھانے کی سفارش

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 22-06-2021
سعودی اراکین شوریٰ
سعودی اراکین شوریٰ

 

 

ریاض

سعودی عرب کے اراکین شوریٰ نے ملک میں اوقات نماز کے دوران تجارتی ادارے بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔

سعودی اراکین شوریٰ کا جمعتہ المبارک کا دن مستثنیٰ رکھنے اور پیٹرول اسٹیشنوں اور فارمیسیوں پر سے بھی اوقات نماز کے دوران انہیں بند رکھنے کی پابندی اٹھانے کی سفارش کی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت اسلامی امور کی رپورٹ پر تیار سفارش اسلامی و عدالتی امور کی کمیٹی کے سامنے رکھ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوقات نماز کے دوران تجارتی ادارے بند رکھنے کی پابندی اٹھانے پرآج ایوان میں ووٹنگ ہوگی۔

اراکین شوریٰ کے مطابق نماز کے دوران تجارتی مراکز بند کرنے کا رواج پوری مسلم دنیا میں سعودی عرب کے سوا کہیں نہیں، سعودی عرب میں نماز کے اوقات کے دوران کاروبار بند کرنےکا سلسلہ چند عشروں سے ہے۔

اراکین شوریٰ کے مطابق تجارتی ادارے عوام کی خدمت اور دیگر سرکاری و نجی اداروں کی طرح ان کا کام بھی روزگار کا حصول ہے، سرکاری اور نجی ادارے اوقات نماز میں بند نہیں ہوتے۔

اراکین شوریٰ نے کہا کہ تجارتی اداروں پر سے بھی اوقات نماز کے دوران بند کرنے کی پابندی اٹھانی چاہئے۔ (ایجنسی ان پٹ )