سعودی عرب:ویکسین نہیں تو مالز میں داخلہ نہیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ایک اور قابل ستائش قدم
ایک اور قابل ستائش قدم

 

 

 ریاض:سعودی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ’ اتوار یکم اگست 2021 سے ویکسین نے لگوانے والوں کو تجارتی اداروں، شاپنگ سینٹرز اور مالز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزارت داخلہ یہ بات واضح کرچکی ہے‘۔

الاقتصادیہ کے مطابق وزارت تجارت کے ترجمان نے اتوار کو پریس بریفنگ میں بتایا کہ ’یکم اگست سے ضروری ہوگا کہ مالز آنے والے ویکسین کی ایک خوراک یا دو خوراک لے چکے ہوں یا کورونا وائرس سے صحت پاچکے ہوں۔ توکلنا ایپ کے ذریعے اس کی تصدیق کی جائے گی‘۔

وزارت تجارت کے ترجمان نےمزید کہا کہ ’ اس پابندی سے وہ لوگ مستثنی ہوں گے جنہیں عمر یا صحت مسائل کی وجہ سے کورونا ویکسین لینے کے پابند نہیں ہیں‘۔ ترجمان نے کہا کہ ایسی چار سرگرمیاں جن کی وجہ سے تجارتی مراکز کے اندر یا باہر بھیڑ ہوتی ہے وہ اب بھی ممنوعہ ہیں۔ ’ان میں سوشل میڈیا کی شخصیات اور اشتہاری مہم، دکانوں اور بازاروں کے افتتاح کی تقریبات، ایسے تجارتی مسابقے جن میں صارفین کی شرکت ضروری ہو۔ مصنوعات یا خدمات کے افتتاح کی تقریبات شامل ہیں‘۔