سعودی عرب:بیرونی زائرین کوعمرہ کی اجازت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-08-2021
عمرے کے لیے کھل گئے دروازے
عمرے کے لیے کھل گئے دروازے

 

 

جدہ: سعودی عرب نے آج سے ملکی اور بیرون ملک عمرے کی درخواستوں کی وصولی شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ عمرہ کرنے والوں کی گنجائش 60 ہزار یومیہ رکھی جائے گی اور ہر ماہ 20 لاکھ افراد عمرہ ادا کرسکیں گے۔عمرے پرمٹ ایپلی کیشن سے جاری ہوں گے۔

عمرہ کے لیے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں۔حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین حرم اور کارکنان میں 5 ہزارچھتریاں تقسیم کی ہیں۔

چھتریوں کی تقسیم انتظامیہ کی جانب سے ’میرا تحفہ میری چھتری‘ کے نام سے ایک منصوبے کے تحت عمل میں آئی۔ اس کا مقصد نمازیوں، معتمرین اور کام کرنے والوں کو سورج کی شدید تپش سے محفوظ رکھنا ہے۔

حرمین انتظامیہ میں سماجی خدمات کے شعبے کے ڈائریکٹر جنادی بن علی مدخلی نے کہا ہے کہ ’انتظامیہ تمام لوگوں کی عمومی صحت اور سلامتی کی خواہاں ہے‘۔

اس نوعیت کے تمام منصوبے مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزيز السديس کی ہدایات پر نافذ کئے جا رہے ہیں‘۔

ان کا مقصد اللہ کے گھر کا رخ کرنے والوں کو بہترین اور اعلی ترین خدمات فراہم کرنا ہے۔