سعودی عرب : بغیر اجازت عمرہ پر 10 ہزار ریال جرمانہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-09-2021
حرم شریف
حرم شریف

 

 

  ریاض: سعودی عرب نے بغیر اجازت کے عمرہ کرنے کی کوشش کرنے والوں پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  سعودی عرب نے جہاں معتمرین کی تعداد 70 ہزار تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے وہیں کورونا وبا کے دوران احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کے تحت ہنگامی فیصلے کیے گئے ہیں۔

ان نئے فیصلوں کے تحت عمرے کے لیے اجازت نامے کی شرط کی خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں داخل ہونے کے لیے یہ اجازت نامے سعودی عرب کی کوویڈ 19 ٹریکنگ ایپس تواکلنا اور اعتمرنا سے حاصل کیے جاتے ہیں۔

علاوہ ازیں 12 سے 18 سال ایسے مقامی بچے جنھوں نے کورونا ویکسین کے دونوں ٹیکے لگوالیے ہیں وہ بھی عمرہ ادا کرسکیں گے جب کہ گزشتہ ماہ اعلان کیا گیا تھا کہ 9 اگست سے مختلف ممالک سے عمرہ کی درخواستیں بتدریج وصول کرنا شروع کریں گی۔ وزارت حج و عمرہ کی کوشش کی ہے کہ عمرہ کرنے والوں کی تعداد میں 20 لاکھ یومیہ تک اضافہ کردیا جائے جس کے لیے ویکسینیشن اور دیگر حفاظتی اقدامات کا ایک مربوط نظام تشکیل دیا جا رہا ہے۔