ریاض: سعودی ہوائی جہازوں پر آنے والے مسلمان مسافراب ٹرانزٹ ویزہ کے ذریعے عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گےسعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے ٹویٹرپر ایک وضاحتی انفوگرافک شائع کیا گیا ہے، اس میں ٹرانزٹ ویزے پرآنے والے مسلمانوں کے لئے مختصر وقت میں عمرہ کرنے کی سہولت کے ساتھ اس کے فوائد بیان کیے گئے ہیںٹرانزٹ ویزے پرآنے والے عمرہ کے مناسک ادا کرسکیں گے،اس کے علاوہ مسجد نبوی ﷺکی زیارت کا شرف بھی حاصل کرسکتے ہیں۔سعودی جہازوں کافوری طور پرٹکٹ خریدتے ہی عمرے کا مفت ویزہ بھی جاری کیا جائے گا جو 90 دنوں کے لیے کار آمد ہوگا، اقامہ کی مدت کم سے کم چار دن ہوگی اور سعودی عرب کے علاقوں اور شہروں کے درمیان آمد ورفت کی سہولت حاصل ہوگی