سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی رمضان میں ہوگی ملاقات

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-03-2023
سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی رمضان میں  ہوگی ملاقات
سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی رمضان میں ہوگی ملاقات

 

ریاض: سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبدالہیان نے رمضان میں ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں سفارت کاروں نے ٹیلیفونک گفتگو میں چین میں طے پانے والے سہ فریقی معاہدے کے ساتھ ساتھ متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی عرب اور ایران کے درمیان 10 مارچ کو سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ ہوا تھا اور برسوں کی کشیدگی کے بعد دو ماہ کے اندر اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔س

عودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان چند دنوں میں دوسری مرتبہ ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔ ایس پی اے کے مطابق: ’ٹیلی فون کال میں چین میں ہونے والی سہ فریقی معاہدے کی روشنی میں متعدد دو طرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے رمضان میں ملاقات پر اتفاق کیا۔‘ ایرانی وزارت خارجہ نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ ’ایرانی وزیر خارجہ اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔ وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے میں تازہ ترین پیش رفت اور وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا اور رمضان کے دوران مشترکہ ملاقات پر بات چیت کی۔