سلمان خان نے اپنی محدود ذاتی زندگی کا انکشاف کیا

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 14-12-2025
سلمان خان نے اپنی محدود ذاتی زندگی کا انکشاف کیا
سلمان خان نے اپنی محدود ذاتی زندگی کا انکشاف کیا

 



جدہ: جدہ میں منعقدہ ریڈ سی فلم فیسٹیول کے ایک سیشن کے دوران بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے حیران کن انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ 25 برسوں سے کسی ریسٹورنٹ یا ڈنر آؤٹنگ پر نہیں گئے۔

سلمان خان نے اپنی مصروف زندگی کے بارے میں کہا: میری زندگی بس شوٹنگ، ایئرپورٹ اور ہوٹل کے درمیان گھومتی رہی ہے۔ 25 سے 26 سال ہوگئے ہیں کہ میں کہیں باہر ڈنر پر نہیں گیا۔ شوٹنگ سے گھر، گھر سے شوٹنگ، گھر سے ایئرپورٹ، ایئرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے ایونٹ، پھر واپس شوٹنگ بس یہی میری زندگی ہے۔ اس دوران انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور محدود سوشل سرکل پر بھی بات کی۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر وقت انہوں نے اپنے خاندان اور قریبی دوستوں کے ساتھ گزارا، لیکن وقت کے ساتھ بہت سے لوگ زندگی سے نکل گئے، اور اب صرف چار یا پانچ پرانے دوست ہی باقی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ انہیں بہت عزت اور محبت دیتے ہیں، اور وہ اسی کے لیے محنت کرتے ہیں۔ "کبھی کبھی تھوڑا سا مطمئن ہو جاتا ہوں، لیکن اسی کے ساتھ یہ سوچ کر لطف اٹھاتا ہوں کہ آگے کیا آنے والا ہے۔" اس کے علاوہ، سلمان خان نے 7 برس تک سوسائیڈل ڈیزیز میں مبتلا رہنے کا بھی انکشاف کیا، جو ان کی زندگی کے ایک مشکل دور کی عکاسی کرتا ہے۔