روسی افواج کا قازقستان سے انخلا شروع

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 14-01-2022
روسی افواج کا قازقستان سے انخلا شروع
روسی افواج کا قازقستان سے انخلا شروع

 

 

الماتے: روسی اتحادی بلاک کے 2 ہزار فوجی اہلکاروں کا قازقستان سے انخلا شروع ہوگیا ہے۔

الماتے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق روسی اتحادی بلاک کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار آئندہ 10 دنوں میں قازقستان سے نکل جائیں گے۔

اس حوالے سے روسی جنرل آندرے سردیوکوف نے کہا کہ امن آپریشن ختم ہوگیا اور کام مکمل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی اہلکار فوجی طیاروں میں اپنا سامان منتقل کررہے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق قازق صدر نے گزشتہ ہفتے اتحادی فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر قازقستان میں عوام نے سخت احتجاج کیا تھا۔ (ایجنسی)