یوکرین پر روس کا گلائیڈ بم حملہ، کم از کم 20 ہلاک

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 09-09-2025
یوکرین پر روس کا گلائیڈ بم حملہ، کم از کم 20 ہلاک
یوکرین پر روس کا گلائیڈ بم حملہ، کم از کم 20 ہلاک

 



کیف: یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ منگل کو مشرقی یوکرین کے ایک گاؤں میں پنشن تقسیم کے دوران روس کے گلائیڈ بم حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ زیلنسکی نے ’ٹیلیگرام‘ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ یہ بم ڈونیٹسک ریجن کے یاروفا گاؤں پر گرایا گیا۔

انہوں نے اس حملے کو "یقیناً ظلم و بربریت" قرار دیا۔ زیلنسکی نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ روس پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرے تاکہ اسے اس جارحیت پر سزا دی جا سکے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا: دنیا کو خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ دنیا کو غیر فعال نہیں ہونا چاہیے۔ امریکہ کو ردعمل دینا چاہیے، یورپ کو ردعمل دینا چاہیے، جی-20 کو ردعمل دینا چاہیے

۔ روس کو موت کا یہ رقص کرنے سے روکنے کے لیے سخت کارروائی ضروری ہے۔ یہ واقعہ اس بات کی تازہ ترین مثال ہے کہ کس طرح روسی حملے یوکرین میں عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور جنگ ایک انسانی المیہ میں بدل چکی ہے۔یاد رہے کہ فروری 2022 میں روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان جاری جنگ میں ہزاروں شہری اور فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

روسی فوج اکثر یوکرین کے مشرقی اور جنوبی علاقوں کو نشانہ بناتی ہے، خاص طور پر ڈونباس ریجن (ڈونیٹسک اور لوہانسک) جہاں روس نواز علیحدگی پسندی کئی برسوں سے سرگرم ہے۔ روسی افواج نے حالیہ برسوں میں "گائیڈڈ بامب" اور "گلائیڈ بامب" کا استعمال بڑھا دیا ہے جو بھاری تباہی مچاتے ہیں۔