ایرانی ڈرون سے روس کا یوکرین پرزبردست حملہ

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 12-07-2025
ایرانی ڈرون سے روس کا یوکرین پرزبردست حملہ
ایرانی ڈرون سے روس کا یوکرین پرزبردست حملہ

 



ماسکو: یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے بتایا ہے کہ روس نے جمعے کی شب یوکرین پر 597 ڈرونز اور 26 میزائل داغے۔ ان کے مطابق یہ حالیہ دنوں میں روس کا سب سے بڑا حملہ ہے۔ زیلنسکی کے مطابق ان ڈرونز میں سے زیادہ تر شاہد ڈرون تھے، جو ایران میں تیار کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ روس پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں تاکہ اس طرح کے حملوں کو روکا جا سکے۔ یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے 319 ڈرونز اور 25 میزائلوں کو تباہ کر دیا، تاہم تقریباً 20 ڈرونز اور ایک میزائل پانچ مقامات پر گرے، جن سے نقصان پہنچا۔

تاہم فضائیہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ پانچ مقامات کون سے تھے۔ زیلنسکی نے مغربی ممالک سے اپیل کی کہ وہ روس کے خلاف صرف اعلانات نہ کریں بلکہ اسے روکنے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بروقت سخت پابندیاں لگائی جائیں تو روس کے اس طرح کے فضائی حملوں کی رفتار کو روکا جا سکتا ہے۔

زیلنسکی نے خاص طور پر مطالبہ کیا کہ ان ممالک یا افراد کو سزا دی جائے جو روس کو ڈرون بنانے میں مدد فراہم کر رہے ہیں یا اس کی تیل کی فروخت سے منافع حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی برآمدات روسی معیشت کا ایک بڑا سہارا ہیں اور یہی اس کی جنگ کو جاری رکھنے کا ذریعہ بنی ہوئی ہیں۔