روس:بڑی کمپنیاں فوجی سروس کے لئے اپنے ملازمین نامزد کریں

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 04-04-2026
روس:بڑی کمپنیاں فوجی سروس کے لئے اپنے ملازمین نامزد کریں
روس:بڑی کمپنیاں فوجی سروس کے لئے اپنے ملازمین نامزد کریں

 



ریازان (روس)،: روس کے شہر ریازان میں گورنر پاویل مالکوو نے ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت بڑی کمپنیوں کو اپنے ملازمین میں سے فوجی سروس کے لیے امیدوار نامزد کرنے کی پابندی کی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اقدام کو فوجی بھرتی کا ایک غیر رسمی اور خفیہ طریقہ قرار دیا جا رہا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حکم نامے کے مطابق: 150 سے 300 ملازمین والی کمپنیوں کو کم از کم 2 افراد، 300 سے 500 ملازمین والی کمپنیوں کو 3 افراد، 500 یا اس سے زائد ملازمین والی کمپنیوں کو کم از کم 5 افراد کے نام فوجی سروس کے لیے جمع کروانے ہوں گے۔ یہ ہدایات تمام نجی اور سرکاری اداروں پر لاگو ہوں گی، اور کمپنیوں کو 20 ستمبر تک امیدواروں کی فہرست جمع کروانی ہوگی۔

فی الحال مقررہ تعداد پوری نہ کرنے پر کسی واضح سزا کا ذکر نہیں کیا گیا، تاہم مقامی قانون کے تحت صدارتی احکامات میں رکاوٹ ڈالنے والی کمپنیوں پر 1,000,000 روبل تک جرمانہ لگ سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے بعد کمپنی کے مالکان بھی عملی طور پر فوجی بھرتی کے نظام کا حصہ بن گئے ہیں، جسے مبصرین غیر اعلانیہ متحرک فوجی تیاری قرار دے رہے ہیں۔

حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ نامزد افراد روسی فوج میں "کنٹریکٹ کے تحت فوجی سروس" کے امیدوار ہوں گے، جو بظاہر رضاکارانہ بنیادوں پر ہوتی ہے۔ یہی کنٹریکٹ سسٹم یوکرین جنگ کے دوران روسی فوج کی بھرتیوں کا ایک بڑا ذریعہ رہا ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس یوکرین جنگ میں بھاری انسانی نقصانات کے بعد مزید فوجی اہلکار حاصل کرنے کی کوششیں تیز کر رہا ہے۔

روسی حکام کے مطابق 2025ء میں 420,000 افراد نے فوجی کنٹریکٹس پر دستخط کیے، تاہم بڑی شہری آبادیوں میں بھرتی کی رفتار کم رہی۔ پس منظر: روس یوکرین جنگ میں 2025ء میں صرف 0.8 فیصد رقبے کی بازیابی کے لیے تقریباً 4 لاکھ فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایسے حالات میں روس حکومت شہری آبادی اور نجی اداروں کو شامل کرتے ہوئے اپنی فوجی تیاری اور رضاکارانہ بھرتیوں کو بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔