رشدی کا زندہ بچ جانا حیرت انگیز:ملزم حملہ آور

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 18-08-2022
رشدی کا زندہ بچ جانا حیرت انگیز:ملزم حملہ آور
رشدی کا زندہ بچ جانا حیرت انگیز:ملزم حملہ آور

 

 

نیویارک: مشہور انگریزی مصنف سلمان رشدی پر 12 اگست کی رات نیویارک میں ایک پروگرام کے دوران اسٹیج پر ہادی متر نامی شخص نے چاقو سے حملہ کیا تھا۔ حملہ آور ہادی متر نے نیویارک پوسٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ "حیران" ہے کہ مصنف اس حملے میں بچ کیسے گیا۔ 24 سالہ ہادی متر نے بتایا: "جب میں نے سنا کہ وہ زندہ بچ گیا تو میں حیران رہ گیا۔

قید ملزم کے ساتھ ایک ویڈیو انٹرویو کیا گیا۔ جس میں اس نے یہ بات کہی۔ تاہم، ملزم نے یہ نہیں بتایا کہ آیا وہ 1989 میں ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ روح اللہ خمینی کے دور میں جاری ہونے والے فتوے سے متاثر تھا۔ جس میں مسلمانوں کو مصنف کو قتل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

ملزم نے کہا کہ "میں آیت اللہ کا احترام کرتا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ وہ ایک عظیم انسان ہیں۔ رشدی کے بارے میں متر نے کہا کہ میں نے رشدی کے ناول کے "کچھ صفحات پڑھے"۔

"مجھے وہ شخص پسند نہیں آیا۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ بہت اچھا انسان ہے۔" وہ اسلام پر حملہ کرتا ہے، وہ عقائد کے نظام پر حملہ کرتا ہے۔ متر نے کہا کہ وہ ایران کے پاسداران انقلاب سے رابطے میں نہیں ہے۔

اسے ایک ٹویٹ کے ذریعے معلوم ہوا کہ رشدی اس سال کے شروع میں چوتکوا انسٹی ٹیوشن کی ادبی سیریز میں خطاب کریگا۔ جس کے بعد اس نے حملے کی تیاری کی۔

بتا دیں کہ رشدی (75) کو متر کے حملہ کرنے کے بعد وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ لیکن اب رشدی کو وینٹی لیٹر سے اتار دیا گیا ہے۔ قبل ازیں ہفتہ کو متر نے عدالت میں پیشی کے دوران قتل کی کوشش کے الزام کا اعتراف نہیں کیا تھا اور اسے ضمانت سے انکار کردیا گیا تھا۔ جب اسے عدالت میں پیش کیا گیا تو اس نے سیاہ اور سفید پٹیوں کا جمپ سوٹ پہن رکھا تھا۔