کابل: ایرپورٹ کے قریب راکٹ حملہ ۔ 2 ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
کابل کا منظر
کابل کا منظر

 

 

کابل: افغانستان میں خوف اور دہشت میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ آج پھر کابل ایر پور ٹ کے قریب ایک راکٹ حملہ ہوا ۔

کل امریکی صدر جو بائیڈن نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ایرپورٹ پر مزید حملے ہوسکتے ہیں۔ ابھی اتوار کی شام یہ خدشہ درست ثابت ہوا ۔ایک افغان پولیس سربراہ کے مطابق ، ایک راکٹ امریکی انخلاء کے دوران کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے شمال مغرب میں گر گیا ،

جس سے ایک بچہ  سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوری طور پر کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

کابل ہوائی اڈے کے قریب خودکش حملے میں 170 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اب یہ حملہ اتوار کی شام ہوائی اڈے کے مغرب میں ایک رہائشی علاقے میں ہوا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق اس میں 2 افراد ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ افغان پولیس کے مطابق راکٹ ائیر پورٹ کے شمال مشرقی علاقے میں گرا۔

افغانستان کی وزارت صحت سے وابستہ ذرائع نے دھماکے کی تصدیق کی ہے۔ امریکی سفارت خانے نے کابل ایئرپورٹ پر خطرے کے بارے میں ایک نئی وارننگ بھی جاری کی تھی۔ اس سے قبل جمعرات کی شام ، ایئرپورٹ کے قریب دو خودکش حملے ہوئے۔

معرات کے مہلک حملے کے تناظر میں ، طالبان نے ہوائی اڈے کے ارد گرد اپنی سکیورٹی بڑھا دی جس نے برطانوی انخلا کی آخری پروازیں ہفتہ کو روانہ ہوئیں۔