ریاض: عید الاضحیٰ 20 جولائی کو۔ سعودی ماہر فلکیات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
عید الاضحیٰ 20 جولائی کو
عید الاضحیٰ 20 جولائی کو

 

 

  جدہ:سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں سال ذیقعدہ کا مہینہ 30 دن کا ہوگا، سعودی عرب میں یکم ذی الحج اتوار 11 جولائی کو ہوگا اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفات پیر 19 جولائی کو ہوگا۔ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو ہوگی۔

 سابق استاد و ماہر فلکیات قصیم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند کا کہنا ہے کہ حتمی تاریخ کا اعلان سعودی عرب کی اعلیٰ عدالتی کونسل کی کمیٹی کرے گی۔

 واضح رہے چند روز قبل کویتی ماہر فلکیات عادل السعدون نے پیش گوئی کی تھی کہ عید الاضحٰی کا پہلا دن 20 جولائی کو ہوگا کیونکہ ماہ ذی الحجہ کا چاند 11 جولائی کو اتوار سے نمودار ہونے کی توقع ہے۔