ہند نژاد رشی سنک بن سکتے ہیں برطانیہ کے پہلے ہندو وزیر اعظم

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-02-2022
ہند نژاد رشی سنک بن سکتے ہیں برطانیہ کے پہلے ہندو وزیر اعظم
ہند نژاد رشی سنک بن سکتے ہیں برطانیہ کے پہلے ہندو وزیر اعظم

 

 

برطانیہ کو جلد ہی اپنا پہلا ہندو وزیر اعظم مل سکتا ہے۔ اس کے لیے ہندوستانی نژاد رشی سنک کا نام زیر بحث ہے۔

درحقیقت برطانیہ میں موجودہ وزیراعظم بورس جانسن کے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ ان کے ہٹائے جانے کی صورت میں اس عہدے کے لیے وزیر خزانہ رشی سنک کا نام سب سے آگے ہے۔ رشی سنک ہندوستانی نژاد ہیں۔

خیال رہے کہ رشی سنک برطانیہ کے شہری ہیں اور اس وقت برطانیہ کے وزیر خزانہ ہیں۔ اگرچہ وہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والا شخص ہیں لیکن اس کی جڑیں بھی ہندوستان سے وابستہ ہیں۔

برطانیہ کی موجودہ حکومت میں رشی سنک کا دور بہت اچھا جا رہا ہے۔ لوگ ان کی وزارت کے کام سے بہت خوش ہیں۔ اسی وجہ سے انہیں وزیراعظم کے عہدے کا دعویدار سمجھا جا رہا ہے۔

رشی سنک ہندوستانی سافٹ ویئر کمپنی انفوسس کے شریک بانی نارائن مورتی کے داماد ہیں۔ ان کی بیوی اکشتا مورتی نارائن مورتی کی بیٹی ہیں۔ رشی اور اکشتا کی دو بیٹیاں ہیں۔ دونوں کی شادی 2009 میں ہوئی تھی۔

رشی سنک کے والدین کا تعلق پنجاب سے تھا۔ رشی سنک کا تعلق پنجابی ہندو خاندان سے ہے۔ ان کے والد کا نام یشویر سنک اور والدہ کا نام اوشا سنک ہے۔ یشویر اور اوشا کے خاندان کے لوگ بہت پہلے بیرون ملک میں آباد ہوگئے۔